25-Oct-2022 لیکھنی کی کہانی - اوپن ٹاپک ( صراط مستقیم)
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
صراط مستقیم
سمیہ عامر خان
"حریم سنو تمہیں یاد ہے آج پرنسپل میڈم نے صبح دعا میں کہا کہ اللہ ہماری نوجوان طالبات کو صراطِ مستقیم پر گامزن کرے ۔۔ میں نے سوره فاتحہ میں بھی اس لفظ کو پایا ہے۔۔ تم کچھ جانتی ہو اس بارے میں؟" سادہ لہجے میں مہوش بڑے تجسس سے حریم سے یہ سوال کرتی ہے۔
حریم اور مہوش پکی سہیلیاں تھیں ۔۔ مہوش ایک ذہین اور ہر معاملے کی تہہ تک پہنچنے والی لڑکی تھی اور اکثر وہ کئی باتیں حریم سے پوچھا کرتی۔۔ اب بھی وہ دونوں فری لیکچر میں سر جوڑے بیٹھے تھے ۔۔۔
"صراط مستقیم ۔۔۔۔۔ سیدھے راستے کو کہتے ہے۔"
"اچھا ۔۔۔ یہ تو اس کا لفظی معنی ہوگا نا مگر یہ سیدھا راستہ کیا ہوتا ہے...؟؟؟؟" مہوش نے تذبذب سے پوچھا.
"سیدھا راستہ مطلب۔۔۔۔۔ نیکی کا راستہ۔"صراط مستقیم وہ راہ ہے جس پر چلنا بہت دشوار ہے- صراط مستقیم وہ ہے جس پر ہمیں ﷲ اور رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلنے کو کہا ہے- جس شخص کو اس کی توفیق مل جائے جس کی توفیق ﷲ کے نیک بندوں کو تھی جن پر ﷲ تعالیٰ کا انعام ہوا تھا یعنی دعوت الی ﷲ اور اتباع رسولﷺ کی راہ۔۔۔
ایک یقینی راہ۔۔
صدیقین، شہداء اور صالحین کی راہ۔
کسی منزل تک پہنچنے کے لئے محض سفر میں نکل جانا کافی نہیں ہوتا صحیح راستے کا انتخاب ضروری ہوتا ہے اس طرح جنت کی منزل کو پانے کے لئے صراط مستقیم پر چلنا ہوگا۔
"صراط مستقیم تک کیسے پہنچتے ہے؟؟؟" مہوش نے بڑی جلدی میں حریم سے سوال کیا۔
یہ جہاں بہت دشوار گزار راہ ہے وہی یہ بہت آسان راہ ہے۔
کیونکہ یہ سب سے مختصر راستہ ہے اس پر سب سے کم چل کر منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔یعنی سب سے کم مشقت جھیلنا ہونگی۔ یعنی کتاب ﷲ (قرآن) کو مضبوط تھامے رکھنا، ﷲ تعالیٰ کے احکام کو بجا لانا، گمراہیوں کی راہ سے بچنا۔
اصل صراط مستقیم دعوت الی ﷲ اور نبیﷺ کی اتباع ہے۔
"ارے واہ حریم ! تم تو بہت کچھ جانتی ہو صراطِ مستقیم کے بارے میں۔۔" مہوش خوشی سے بولی۔۔
" ارے واہ کے بجائے تم ماشاء اللہ بھی کہہ سکتی ہو۔۔" حریم نے اسے نرم لہجے میں ٹوکتے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھا،
کل میں GIO کی ہفتہ واری کلاس میں شامل ہوئی تھی۔۔ مہم رجوع الی القرآن کے تعلق سے مریم آپی نے اغراض ومقاصد کو بتایا اور ماریہ باجی نے بھی صراطِ مستقیم و قرآن کے احکامات سے متعلق ہی موٹیویشنل تقریر کی۔۔۔ وہیں سے میں نے درج بالا پوائنٹس ذہن نشین کر لئے۔۔چند دنوں میں ایک بڑا پروگرام ہونے والا ہے اس مہم سے متعلق جس میں اللہ تعالی کی مقدس کتاب جو خدا کی رحمت کا مظہر ہے اور ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ ہم سب کی دعوت و جدوجہد کی بنیاد ہے۔ اس مقصد کے تحت امت کو قرآن سے اپنے تعلقات کو استوار کرنے نیز عمل کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند 14_23 اکتوبر مہم رجوع الی اللہ منا رہی ہے۔ تم بھی ضرور آنا۔۔۔۔
"ٹھیک ہے استانی صاحبہ آہستہ آہستہ تمہاری صحبت سے سیکھ جاؤں گی۔۔۔"
اس بات پر دونوں کھلکھلا کر ہنس پڑیں۔۔۔اور اپنی کلاس کی طرف بڑھ گئیں۔۔۔۔۔
Anuradha
26-Oct-2022 06:57 PM
Wonderful
Reply
Khan
25-Oct-2022 10:31 PM
Bahut khoob 🙏🌺
Reply
Mahendra Bhatt
25-Oct-2022 08:39 PM
👏👌
Reply